بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار بس نے 8 سالہ بچی کو کچل دیا

عیدگاہ موڑکے قریب متوفیہ گھرکے باہرکھیل رہی تھی،شہریوں کا ڈرائیورپر تشدد

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر بس کو جلنے سے بچا کرڈرائیور کو حراست میں لے لیا. فوٹو: فائل

بلدیہ ٹائون میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔

شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بس کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی،پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر بس کو جلنے سے بچا کرڈرائیور کو حراست میں لے لیا ، تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون عیدگاہ موڑ کے قریب تیز رفتار مسافربس کی ٹکرسے 8سالہ شاہین دختر نواز جاں بحق ہوگئی۔




متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ واقعے کے وقت اپنے گھرکے باہر کھیل رہی تھی کہ عیدگاہ موڑ پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔

موقع پر موجود افراد نے بس ڈرائیور غلام علی کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بس کو جلانے کی کوشش کی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بس کوجلنے سے بچالیا اور مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر ڈرائیور کو تھانے لے گئے، پولیس کے مطابق متوفیہ کا والد گتا بنانے کی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔
Load Next Story