بلدیاتی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دیہاشم رضا
گریڈ6 اور اس سے زائدکے ملازمین کو3روز میں تنخواہ ملے گی،آئندہ بروقت تنخواہ دینگے.
ملازمین کو45 روزمیں3تنخواہیں دی جارہی ہیں،ڈی ایم سی ملازمین کیلیے فنڈزجاری فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کی تنخواہوں کیلیے فنڈز جاری کردیے اور ایک سے گریڈ5 تک کی ماہ فروری کی تنخواہوں کی ادائیگی پیر سے شروع کردی گئی ہے۔
جبکہ گریڈ6 اور اس سے زائد کے تمام ملازمین اور افسران کی تنخواہیں3 روز میں ادا کردی جائیں گی، یہ بات انھوں نے سید ذوالفقار شاہ کی قیادت میں ملنے والے سجن یونین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی، میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان، مشیر مالیات خالد شیخ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن اور دیگر افسران اور یونین کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مارچ کی تنخواہیں اگلے ماہ کی10 تاریخ تک ادا کردی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی اور ان کی فلاح و بہبود ہے، انھوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ 45 روز کے اندر ملازمین و افسران کو 3تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں، محکمہ فنانس نے ہر ماہ کی10تاریخ تک تنخواہیں ادا کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن، گریجویٹی اور دیگر بقایاجات3 ماہ کے اندر ادا کیے جائیں گے جبکہ پانچوں ڈی ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے فنڈز بھی آج جاری کردیے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ پنشن کی مد میں80 ملین روپے کے بقایاجات ہیں جن میں سے ہر ماہ 25 ملین روپے ادا کیے جائیں گے۔
بلدیہ عظمیٰ میں سن کوٹے پر100 فیصد عمل کیا جائے گا اور جن سینئر ملازمین کو ترقی کے معاملے میں نظر انداز کیا گیا ہے انھیں فوری ترقی دی جائے گی، انھوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق سندھ اسمبلی کی قرارداد یا کوئی حکم نامہ ابھی تک موصول نہیں ہوا جیسے ہی اس سلسلے میں احکامات موصول ہوئے تو کنٹریکٹ ملازمین کو فوراً مستقل کردیا جائے گا۔