سندھ پولیس کے لیے علیحدہ سے ویب سائٹ قائم کرنے کی ہدایت
ویب سائٹ کیلیے 2رکنی کمیٹی قائم ،ای میل آئی ڈی بھی بنائی جائے،افسران کی تقرریاں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائیں
افسران رپورٹ اورسفارشات ای میل کرینگے،عمدہ کا رکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کوانعام و تعریفی اسناد دی جائینگی،آئی جی سندھ فوٹو: فائل
لاہور:
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس افسران کی تقرریاں اہلیت اورکارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنے اور سندھ پولیس کے لیے علیحدہ ویب سائٹ اور ای میل آئی ڈی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر پولیس آفس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے سی پی او میں پولیس افسران سے ملاقات و تعارفی اجلاس میں صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اپنی تمام تر ترجیحات کا تفصیلی احا طہ کیا اور سندھ پولیس کے تحت جاری منصوبوں سے آگاہی حاصل کی اور بالخصوص پولیس ریکارڈ اینڈ آفس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور ای پولیسنگ پروجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے لیے علیحدہ سے ویب سائٹ اور آئی ڈی قائم کی جا ئے، انھوں نے کہا کہ تمام افسران تھانوں کے لحاظ سے کارکردگی ،پروگیس رپورٹ سمیت دیگر ضروری سفارشات روزانہ کی بنیاد پر ای میل کریں گے جبکہ ای میلز کے لیے علیحدہ سے اسٹاف کو ذمے داری سونپی جائیں گی جو موصول ہونے والی تمام ای میلز وغیرہ نہ صرف ارسال کریں گے بلکہ دفتر ہٰذا کے احکامات ، ریمارکس بھی فوری طور پر متعلقہ سپروائزری افسران کو ای میل کریں گے۔
اس ضمن میں انھوں نے ڈائریکٹر آئی ٹی سندھ پولیس تبسم عابد اور ڈی آئی جی فنانس دوست علی بلوچ پر مشتمل 2رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے جلد سے جلد عمل درآمد کے لیے خصوصی ہدایات دیں ،انھوں نے کمیونیٹی پولیسنگ کے لیے جاری منصوبوں کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور اضلاع و تھانوں کی سطح پر کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے ضمن میں عملی اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کی تقرریاں اہلیت اورکارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائیں اور اس عمل میں میرٹ کو ترجیح دی جائے ۔
انھوں نے کہا کہ غفلت و لا پروائی کے مرتکب افسران اور جوانوں کے خلاف انضباطی کارروائی جبکہ عمدہ کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات و تعریفی اسناد دی جائیں گی، انھوں نے پولیس کے تمام شعبوں سے کار کردگی اور سفارشات پر مشتمل بریفنگ بھی برائے ضروری اقدامات طلب کیں ، تعارفی اجلاس سندھ پولیس کے تمام ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز ، اے آئی جیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔