قوم کے بہتر مستقبل کی خاطر انتخابات میں حصہ لینے کیلیے پرعزم ہیںطارق نظامی
عوام ووٹ کی طاقت ان کیخلاف استعمال کرنے کا تہیہ کرلیں تو پھر شہر کا امن بحال ہونا مشکل نہیں ہوگا.
عوام ووٹ کی طاقت ان کیخلاف استعمال کرنے کا تہیہ کرلیں تو پھر شہر کا امن بحال ہونا مشکل نہیں ہوگا. فوٹو: فائل
لاہور:
مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما طارق نظامی نے کہا ہے کہ قوم کے بہتر مستقبل کی خاطر مہاجر قومی موومنٹ پہلے سے زیادہ فعال ہوکر انتخابات میں حصہ لینے کیلیے پرعزم ہے۔
انھوں نے نامزد امیدواروں کو عوام سے رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور کسی کیلیے بھی کھلا میدان نہ چھوڑیں، چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر نامزد امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کراچی کو ہر حکومت کا حصہ بننے والوں نے قتل گاہ بنادیا ہے۔
عوام ووٹ کی طاقت ان کیخلاف استعمال کرنے کا تہیہ کرلیں تو پھر شہر کا امن بحال ہونا مشکل نہیں ہوگا، بدامنی کے خاتمے کے نام پر شہر میں فضول اقدامات کیے جارہے ہیں، دہشت گردوں کو لگام صرف مہاجر قومی موومنٹ ہی دے سکتی ہے۔