مسائل کارونا رونے کے بجائے ووٹ سے تبدیلی لائی جائے

پختون اکثریتی علاقے پتھروں کے زمانے کا منظر پیش کررہے ہیں،سینیٹر شاہی سید.

پختون اکثریتی علاقے پتھروں کے زمانے کا منظر پیش کررہے ہیں،سینیٹر شاہی سید. فوٹو: فائل

MULTAN:
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کا صحیح استعمال قومی فریضہ سمجھ کر کرنا ہوگا۔

درپیش مسائل کی اصل وجہ انتخابی عمل کی جانب بے توجیحی ہے، آج کی تمام مظلوم قومیتوں کے اکثریتی علاقے اور خاص پر پختون اکثریتی علاقے پتھروں کے زمانے کا منظر پیش کر رہے ہیںجوکہ صحت ، تعلیم ، پانی اور سیوریج کی سہولت سے قطعی طور پر عاری ہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی سب کے لیے کا نعرہ لگاکر تمام مظلوم قومیتوں کو کراچی میں جینے کا حق دلایا اسی جدوجہد کی پاداش میں ہمارے سیکڑوں عہدیداران ،کارکنان اور ہمدردوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان ہاؤ س میں پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے مذید کہا کہ ہر صورت میں ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہوگا ،درپیش مسائل کارونا رونے کے بجائے اپنے ووٹ سے تبدیلی کی بنیاد رکھنی ہوگی ،کراچی میں ہمیں کئی سمتوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے درپیش سنگین خطرات اور مسائل کے باوجود کارکنان کی ثابت قدمی پر انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔

ہمیں اپنی حالت خود بدلنا ہوگی، قومی وجود اور بقا کے لیے اٹھ کھڑے ہونا ہوگا ، آمرپرویز مشرف کے دور میں پورے شہر کی کچی آبادیوں کو مسمار ،ٹرانسپورٹ پر پابندی اور پختونوں کے لیے کراچی کی درسگاہوں میں تعلیم کے دروازے بند کرانے کی سازش میں درپردہ شریک قوتیں آج پھر مختلف بہانوں سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، عوامی نیشنل پارٹی اپنی جدوجہد اور قربانیوں کے بل بوتے پر عوامی عدالت میں بھر پور طریقے سے سر خرو ہوگی۔
Load Next Story