ہر مشکل مرحلے میں ماں کی دعاؤں نے ساتھ دیا ظفر اقبال

ماں کے خصوصی احترام کا حکم دیا گیاہے، جامعہ اردو میں تعزیتی اجلاس

ماں کے خصوصی احترام کا حکم دیا گیاہے، جامعہ اردو میں تعزیتی اجلاس. فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے گلشن اقبال کیمپس میں اپنی والدہ کی انتقال پر ہونیوالے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں اپنی والدہ کی دعاؤں کی بدولت اس مقام پر ہوں۔

زندگی کے ہر مشکل مرحلے میں ماں کی دعاؤں نے میرا ساتھ دیا ہے اورکٹھن وقت سے باہر نکالا ہے، جو بچے اپنے والدین کی رہنمائی اور دعاؤں کے سائے میں جدوجہد کرتے ہیں۔


کامیابی یقیناً انکے قدم چومتی ہے، میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے اس دکھ میں میری دل جوئی کی اور افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت ومعاشیات ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا کہ ماں کسی بھی فرد کی شخصیت بنانے میں اہم کردار ادا اکرتی ہے، اسی لیے اسلام میں ماں کے درجات کو بلند رکھا گیا ہے اورانکا خصوصی احترام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔



پروگرام میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین،خزانچی ستار چوہدری، ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق، پروجیکٹ ڈائریکٹر کامران ارشد، اراکین سینیٹ پروفیسر سیما ناز، پروفیسر ناصر عباس، تمام کلیہ جات کے ڈینز، پروفیسر سیمی نغمانہ، پروفیسر عارف زبیر، پروفیسر غوث محمد،ڈاکٹر علی اکبر سیال ودیگرکی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈاکٹر عبدالجبار نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی اور آخرت میں انکے بلند درجات و لواحقین کیلیے صبر کی دعا کرائی۔
Load Next Story