شہریوں کو بروقت شناختی کارڈ جاری نہیں کیے جارہے جماعت اسلامی
بغیرشناختی کارڈ کے شہری ووٹ کے حق سے محروم رہ جائیں گے،نادرا کے کئی دفاتر بند ہیں.
بغیرشناختی کارڈ کے شہری ووٹ کے حق سے محروم رہ جائیں گے،نادرا کے کئی دفاتر بند ہیں. فوٹو: فائل
جماعت اسلامی کراچی کے سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی مظفر ہاشمی لئیق خان،نصراللہ شجیع، یونس بارائی اور حمیداللہ ایڈووکیٹ نے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں شہریوں کو شدید دشواری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر شناختی کارڈ کے شہری ووٹ کے حق سے محروم رہ جائیں گے۔
پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ کا حصول بھی مشکل ترین بنا دیا گیا ہے نگراں وزیراعلیٰ اس امرکا نوٹس لیں، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے فوری اور آسان اجرا کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات کریں، انھوں نے کہاکہ نادرا کے دفاتر میں کرپشن،بدانتظامی اور بے قاعدگی عروج پر ہے،شہری شدید دھوپ اور گرمی میں گھنٹوں قطار بنائے کھڑے رہتے ہیں،نادرا کے کئی دفاتر بند بھی کردیے گئے ہیں۔
الیکشن سر پر ہیں مگر نادرا حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی دوسری جانب حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند خواتین و حضرات پاسپورٹ کے حصول کیلیے پاسپورٹ آفس میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں،سابق ارکان اسمبلی جماعت اسلامی نے قائم مقام وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ نادرا حکام کی غفلت اور بدانتظامی کا نوٹس لیں،لوٹ مار میں ملوث عناصر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔