پھولوں کی افزائش میں کمی دیکھنے میں آرہی ہےڈاکٹر قیصر
ایسی نمائش لوگوں میں باغبانی اور پھولوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرتی ہیں۔
جامعہ کراچی میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرپھولوں کی نمائش کا دورہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
بڑھتی آلودگی اورفضائی کثافت نے انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
اس وجہ سے پودوں اور پھولوں کی افزائش میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آرہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں درختوں اور پودوں کی حفاظت کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جائے ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹر محمد قیصر نے جامعہ کراچی کے بوٹینکل گارڈ ن میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔
نمائش کا انعقاد جامعہ کراچی کے پلانٹ کنزرویشن سینٹر کے تحت کیا گیا،شیخ الجامعہ نے مزید کہا کہ پھولوں کی نمائش شہروں میں رہائش پذیر افراد کو قدرتی حسن کے قریب لانے کا نادر موقع ہے، یہی نہیں بلکہ ایسی نمائش لوگوں میں باغبانی اور پھولوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرتی ہیں۔
جامعہ کراچی میں منعقدہ پھولوں کی اس نمائش سے پڑھے لکھے طبقے کو بائیوڈائیورسٹی اور پلانٹ کنزرویشن کے حوالے سے آگاہی بھی حاصل ہوگی، نمائش میں 3 ہزار اقسام کے پھولوں کو رکھا گیا ہے،افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر سید ارتفاق علی، ڈاکٹر منصور احمد، ڈاکٹر خالد عراقی اور ڈاکٹر باسط انصاری نے شرکت کی۔