جیل بھگتنے والے سرکاری افسر کا سسی پلیجو کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان
اگر (ن)لیگ نے سسی پلیجو کے مقابلے کیلیے ٹکٹ نہ دیاتو میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔ محمدالیاس
اگر (ن)لیگ نے سسی پلیجو کے مقابلے کیلیے ٹکٹ نہ دیاتو میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔ محمدالیاس فوٹو :فائل
سابق صوبائی وزیرسسی پلیجو کے لیے 28ماہ جیل کاٹنے والے محکمہ زراعت سندھ کے سابق افسر محمدالیاس نے پی ایس85میرپورساکرو کے صوبائی حلقے سے سسی پلیجو کے مدمقابل انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ وہ (ن)لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں۔
اگر (ن)لیگ نے سسی پلیجو کے مقابلے کیلیے ٹکٹ نہ دیاتو میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔ پیر کو الیکشن کمیشن ٹھٹھہ آفس سے فارم وصول کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں سسی پلیجو کی بہت عزت کرتا ہوں۔
لیکن انھوں نے5سال تک اپنے حلقے کے عوام کو نظرانداز کرکے ان سے دوری اختیار کیے رکھی اس لیے میں نے ان کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔