ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کو2روز میں ہٹانے کاحکم وزارت خزانہ نے ریمارکس مانگ لیے
الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کو 2دن میں ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں, رانا اسد امین
الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کو 2دن میں ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں, رانا اسد امین فوٹو: فائل
KARACHI:
وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پرڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کوعہدے سے ہٹانے کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ریمارکس مانگ لیے۔
اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے پیر کوبتایا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کو 2دن میں ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اوراس حوالے سے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ مراسلہ وزارت خزانہ کوبھی مل چکاہے۔
چونکہ ڈپٹی گورنرکواسٹیٹ بینک نے تعینات کیا تھا اس لیے وزارت خزانہ نے ان سے الیکشن کمیشن کے مراسلے پر ریمارکس مانگے ہیں انکا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آج جواب بھجوائے گاجس سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کرینگے انھوں نے کہا کہ جو الیکشن کمیشن کے احکامات ہیں ان پرعملدرآمد کیا جائے گا۔