2صوبائی الیکشن کمشنروں کے تبادلے سے بے چینی پھیل گئی
دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز ریٹرننگ آفیسرز کا عہدہ بھی رکھتے ہیں۔
دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز ریٹرننگ آفیسرز کا عہدہ بھی رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پیر کو صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور کے اچانک ٹرانسفر آرڈر سے صوبائی سطح پر بے چینی پھیل گئی ہے اور انتخابی مہم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
مختلف سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے صوبائی الیکشن کمشنروں کی ایسے وقت میں تبادلے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے جب عام انتخابات سر پر کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کمشنر سندھ محبوب انور کا تبادلہ پنجاب جبکہ الیکشن کمشنر پنجاب طارق قادری کو سندھ الیکشن کمیشن میں تعینات کردیا گیا ہے۔ دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز ریٹرننگ آفیسرز کا عہدہ بھی رکھتے ہیں۔ محبوب انور کا تعلق کراچی سے ہے اور سندھ الیکشن کمیشن میں وہ طویل تجربہ رکھتے ہیں۔
2008کے انتخابات میں وہ جوائنٹ الیکشن کمشنر تھے اور ان کی نگرانی میں گذشتہ عام انتخابات منعقد کیے گئے تھے۔ اس سے قبل وہ ڈپٹی الیکشن کمشنر سندھ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ نئے صوبائی الیکشن کمشنر کو معاملات سمجھنے میں وقت لگے گا اور انتخابات کی مہم جو زور وشور سے جاری ہے و ہ متاثر ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں حالیہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سیاسی دبائو سے بچنے کیلیے محبوب انور کا تبادلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2ماہ قبل سیاسی دبائو پر سندھ ہی کے الیکشن کمشنر سونوخان بلوچ کو ہٹا کر محبوب انورکو، جو اس وقت پنجاب کے الیکشن کمشنر تھے تعینات کیا تھا، الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام کے مطابق محبوب انور کو کراچی میں حلقہ بندیوں اور نئی انتخابی فہرستوں کا ٹاسک دیا گیا تھا جو انھوں نے پورا کرلیا لہذا انہیں پنجاب بلا لیا گیا۔