سپریم کورٹ نے اوگراکرپشن کیس کاتمام ریکارڈمانگ لیا

توقیرصادق اوردیگرملزمان کی جائیدادضبطی کیلیے قانونی کارروائی مکمل کرنیکاحکم

توقیرصادق اوردیگرملزمان کی جائیدادضبطی کیلیے قانونی کارروائی مکمل کرنیکاحکم فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو اوگرا کرپشن کیس میں ملوث سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق اور دیگر افرادکی جائیداد ضبط کرنے کیلیے قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے اوگرا کرپشن کیس سے متعلق احتساب عدالت کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ عدالتی معاون خواجہ حارث نے بتایاکہ پاکستان اوریواے ای حکام کے مابین ملزمان حوالگی کا معاہدہ موجود ہے،تمام شرائط پوری کرکے ہی حوالگی کے معاہدے پر عملدرآمدکیاجاسکتاہے،انھوں نے کہا 15اپریل کو یواے ای عدالت میں دوبارہ سماعت ہوگی،درست دستاویزات نہ بھجوائی گئیں تو توقیر صادق کو مزیدحراست میں رکھنے کا جواز ختم ہوجائیگا۔




جسٹس جواد نے کہانیب نے توقیر صادق کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے وقت قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطرنہیں رکھا،حیرت ہے کہ وارنٹ گرفتاری کے باوجود نیب ہیڈکوارٹرز میں بیٹھا توقیر صادق گرفتارنہیں ہوسکا، پراسیکیوٹرجنرل نیب کے کے آغا نے عدالت کو بتایا ملک بدری کیلیے یواے ای کو بھجوائی گئی دستاویزات میں عربی ترجمہ جامع نہیں تھا،توقیر صادق کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا آغازہوگیا ہے۔

جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا توقیر صادق پاکستان آبھی جائیں تو انھیں فائدہ پہنچانے کیلیے ماحول سازگاربنایا جارہاہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ توقیرصادق کے حوالے سے احتساب عدالت سے تمام مصدقہ دستاویزات منگوائی جائیں اوریواے ای میں توقیر صادق کی حوالگی کے حوالے سے وہاں کے وکیل سے بھی رائے لی جائے۔عدالت نے مزید سماعت 3اپریل تک ملتوی کردی۔
Load Next Story