عوام کیلیے بجلی کی قیمت نہیںبڑھائیں گےسیکریٹری پانی وبجلی
تھرمل پاورپلانٹس کویومیہ25ہزارمیٹرک ٹن تیل فراہم کرنے کے انتظامات کرلیے
تھرمل پاورپلانٹس کویومیہ25ہزارمیٹرک ٹن تیل فراہم کرنے کے انتظامات کرلیے فوٹو : فائل
سیکریٹری پانی وبجلی سکندررائے نے کہاہے کہ 10اپریل تک بجلی کی پیداوار میں 4 سے 5 ہزار میگاواٹ تک اضافہ ہو جائے گا۔
تھرمل پاورپلانٹس کو یومیہ 25ہزار میٹرک ٹن تیل فراہم کرنے کیلیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ عوام کے لیے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے،خود حکومت کو مہنگی ہی کیوں نہ خریدنی پڑے۔ سینیٹ کی ذیلی کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں سکندررائے نے کہاکہ اس وقت روزانہ ملک میں 8سے 9ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جسے 10اپریل سے 13ہزار میگاواٹ تک بڑھادیا جائے گا۔
سیکریٹری پانی وبجلی نے تسلیم کیاکہ شہروں میں 10سے 12 جبکہ دیہات میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان کو 1400 میں سے 450میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ بجلی فراہمی میں بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیاجائیگا۔