عدالتی حکم پرسرکاری رہائشگاہوں کی پڑتال کیلیے سیل قائم

20سروے ٹیمیں رہائشیوں کی تصدیق اورقانونی حیثیت کاجائزہ لیں گی،نوٹیفکیشن جاری.

نگرانی سیل 24گھنٹے کھلا رہے گا، ٹیموں کو10 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت. فوٹو فائل

وزارت ہائوسنگ نے سپریم کورٹ کے حکم پراسٹیٹ آفس کے ماتحت سرکاری رہائش گاہوں کے لیے ایک مانیٹرنگ سیل قائم کردیاہے۔


جس کا نوٹیفکیشن پیر کے روز جاری کیاگیا۔ یہ سیل 20 ٹیموں پرمشتمل ہے جن میںگریڈ18 اور 17 کے افسران شامل ہیںجوتمام سرکاری رہائش گاہوں کا سروے کریںگی اور جوائنٹ سیکریٹری آمنہ عمران کو روزانہ کی بنیادپر سروے رپورٹ پیش کریں گی۔ آمنہ عمران سیل کے کام کی نگرانی کر رہی ہیں۔ سروے ٹیموںکوسرکاری رہائش گاہوں میں رہائشیوںکی تصدیق کا کام سونپاگیاہے کہ آیا وہ قانونی طورپر رہائش پذیر ہیں یا نہیں۔

رہائشیوں کوسروے فارم بھرناہوگا اور فراہم کردہ معلومات کی اسٹیٹ آفس اور وزارت میں پہلے سے موجودہ ریکارڈسے تصدیق کی جائے گی۔ یہ نگرانی سیل 24گھنٹے کھلا رہے گا۔ سروے ٹیموں کو 10 دن کے اندر سرکاری رہائش گاہوں میں رہائشیوںکی قانونی حیثیت کی تصدیق کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جوائنٹ سیکریٹری آمنہ عمران اس عمل کی شفافیت اور غیرجانبداری کو یقینی بنانے کے لیے براہ راست بذات خودسروے کام کی نگرانی کریں گی۔
Load Next Story