عرب لیگ نے شامی اپوزیشن کو رکنیت دینے کا اعلان کردیا
اقوام متحدہ نے دمشق میں خصوصی نمائندے کا دفتر بند کردیا، آدھے عملے کی واپسی کا حکم۔
اقوام متحدہ نے دمشق میں خصوصی نمائندے کا دفتر بند کردیا، آدھے عملے کی واپسی کا حکم. فوٹو: وکی پیڈیا
شام میں ایک باغی کمانڈر ریاض الاسد بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے اور اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے ہیں۔
ایک باغی ملٹری کمانڈر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ریاض الاسد صوبے دیر الزور میں ایک بم دھماکے میں زخمی ہو گئے اور انہیں علاج کیلئے ترکی کے ایک ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں پر ان کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی، کہا جاتا ہے کہ ان کی حالت ٹھیک ہے۔
ادھر عرب لیگ نے ایک اجلاس کے موقع پر22 رکنی عرب لیگ میں شام کی خالی سیٹ کو باغیوں کی متحدہ تنظیم کو الاٹ کردی ہے جس کی شامی حکومت نے شدید مذمت کی ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے شام سے اپنے آدھے عملے کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام سے 100 میں سے آدھے سٹاف کو واپس بلا لیا جائیگا، اس کے علاوہ دمشق میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے لخدار براہمی کا دفتر بھی بند کردیا گیا ہے۔