’’باجے اور بلے‘‘ اسلام آباد یونائٹیڈ نے5گانے تیارکرلیے

پہلا گانا کل ریلیزہوگا،میوزک کے ساتھ ویڈیوکی شاندار عکسبندی دیکھنے کو ملے گی

پہلا گانا کل ریلیزہوگا، میوزک کے ساتھ ویڈیوکی شاندار عکسبندی دیکھنے کو ملے گی، فوٹوفائل

لاہور:
پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرکٹ میں موسیقی کا تڑکا لگانے کی تیاری کرلی''باجے اور بلے'' کے نام سے 5 گانے کھلاڑیوں اور شائقین کا لہو گرمائیں گے۔


کھیلوں اور موسیقی کی دنیا کا یہ امتزاج جمعرات کو متعارف کرائے جانے والے پہلے گانے میں سامنے آئے گا، پانچوں گانوں میں میوزک کے ساتھ ویڈیو کی شاندارعکسبندی بھی دیکھنے کو ملے گی، ہر گانے میں ایک کہانی بھی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اس کام کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میوزک اسٹریمنگ کے ایک بڑے نام ''پٹاری'' کی خدمات حاصل ہیں۔

پی ایس ایل تھری کیلیے تیار کیے جانے والے گانوں کے حوالے سے شائقین میں خاصا جوش وخروش دیکھا جا رہاہے، دوسری جانب مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کھیلوں کے ذریعے پاکستانیوں کو متحد رکھنے کے مشن پر کاربند رہے گی، ہم قومی جذبے کو آگے بڑھانے کیلیے ہرممکن قدم اٹھاتے رہیں گے۔
Load Next Story