موناباؤ کھوکھراپارریلوے لنک میں3سال توسیع کاپاک بھارت معاہدہ
ریلو ے لائن1965ء میں تباہ ہوگئی تھی جسے 44 برس بعد2006ء میں مرمت کرکے بحال کیا گیا تھا
موناباؤ،کھوکھراپارریلوے لنک میں3سال توسیع کاپاک بھارت معاہدہ فوٹو: فائل
پاکستان اوربھارت کے درمیان موناباؤاورکھوکھراپارکے درمیان ریلوے لنک کے معاہدے میں مزید3 سال کیلیے توسیعی معاہدے پردستخط کردیے گئے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ 2006ء میں ہواتھاجس کا مقصدپاکستان اوربھارت کی عوام کے درمیان باہمی رابطہ تھا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ریلوے لائن کے دورابطے موجود ہیں۔
جن میں لاہور اوردہلی کے علاوہ تھرایکسپریس لنک جو جوہد پور اور کراچی تک ہے جوموناباؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کراسنگ ہے، یہ ریلو ے لائن1965ء میں تباہ ہوگئی تھی جسے 44 برس بعد2006ء میں مرمت کرکے بحال کیا گیا تھا۔