دریائے غذر میں گاڑی گرنے سے 7 افراد جاں بحق

تبلیغی جماعت کے ارکان 3روزہ دورے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ حادثہ رونما ہوا۔

تمام افراد کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاکے حوالے کردی گئیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
غذر کے علاقے ہوپر میں پک اپ گاڑی دریائے غذر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

وادی گلگت بلتستان میں غذر کے علاقے ہوپرمیں پک اپ گاڑی دریائے غذر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم ریسکیو ٹیموں نے لاشیں دریا سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیں۔


ریسکیوحکام کے مطابق گزشتہ روز ضلعی ہیڈکوارٹرز گاہ کوچ سے 15 کلومیٹرکے فاصلے پر سوزوکی پک اپ دریائے غذر میں جا گری جب کہ حادثے کے نتیجے میں7افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد سہ روزہ تبلیغی دورے کے بعد گھرواپس لوٹ رہے تھے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا۔

اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکاروں اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو دریا سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال گاہ کوچ پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو تدفین کیلیے آبائی گاؤں بھجوا دیا گیا۔
Load Next Story