بھارت نے قومی جونیئر اسنوکر ٹیم کو ویزے جاری کردیے
ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم جمعرات کو روانہ ہوگی۔
ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم جمعرات کو روانہ ہوگی۔ فوٹو : فائل
پی ایس بی نے این او سی نہیں دیا، مگر اس کے باوجود بھارت نے قومی جونیئر اسنوکر ٹیم کو ویزے جاری کردیے۔
پاکستان کی تین رکنی ٹیم یکم اپریل سے اندور میں ہونے والی ایشین جونیئر انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جمعرات کوروانہ ہو رہی ہے، پاکستان اسنوکر اینڈبلیئرڈ فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں قومی چیمپئن حمزہ اکبر ،محمد ماجد خان اور ٹیم کے کوچ سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف کو ویزوں کا اجرا کر دیا۔
دوسری جانب کراچی جیمخانہ میں جاری قومی جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ کو اختتام پذیر ہو جائے گا،اجس کے اگلے روز ٹیم چیمپئن شپ میں قسمت آزمائی کے لیے بھارت روانہ ہوگی،کوچ محمد یوسف کے مطابق دو روز قبل قومی چیمپئن شپ جیتنے والے حمزہ اکبر اس وقت بہترین فارم میں ہیں، وہ ایشین چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ مختصر کیمپ میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن تربیت فراہم کی جارہی ہے۔