کاغذات نامزدگی کی وصولی اورجمع کرانیکا سلسلہ جاری

چوہدری نثار،شیخ رشید،سردار نسیم،حنیف عباسی نے فارم حاصل کیے،انتخابی گہما گہمی شروع.

چوہدری نثار،شیخ رشید،سردار نسیم،حنیف عباسی نے فارم حاصل کیے،انتخابی گہما گہمی شروع. فوٹو : فائل

عام انتخابات کیلیے امیدواروں کی جانب سے کاعذات نامزدگی حاصل اور جمع کرنیکا سلسلہ جاری جبکہ انتخابی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے ۔

راولپنڈی کی 5قومی اور10صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے حصہ لینے والے چوہدری نثار ،شیخ رشید، حنیف عباسی ، اعجاز الحق 'انوارالحق 'بشار ت راجہ 'اشفاق سرور سمیت 140امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں، دیگر امیدواروں میں 'سرفرازچیمہ 'شاہدریاض ستی 'وحید محفوظ 'سجاد عباسی ' راجا وحید ،چوہدری نثار علی خان 'عبدالغفارتوحیدی 'مولانا عبدالجلیل نقوی ،سردارنسیم 'عارف شاہ 'ارسلان حفیظ 'شیخ دانش افتخار'خالدنواز بوبی'فرخ آغا 'چوہدری عدنان ،ساجد تنولی شامل ہیں۔

سابق صدرپرویز مشرف نے وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 48سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے وفاق کے حلقہ NA-48سے منگل کوکل 25اورحلقہ 49سے 16امیدواروںکاعذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوزکا دوسرا دورمکمل ہوگیاہے ۔




جبکہ تحریک انصاف نے اسلام آبادکے دونوں حلقوں سے امیدوار نامزد کر دیے، حلقہ این اے 48سے عامرمغل کوپہلے نمبرپر،سردارزاہد اکبرکودوسرے ،چوہدری کاشف علی کوتیسرے اورفرخ ڈارکوچوتھے نمبر پرنامزدکیاگیاجبکہ حلقہ این اے 49پرراجہ خرم نوازکوپہلے نمبر پر،دوسرے پرانصرعلی،سہیل ستی تیسرے اوروقاص کیانی کو چوتھے نمبرپرنامزدکیاگیاہے۔

ادھرپشاور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے قومی وصوبائی اسمبلی کیلیے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کردیا ہے جس میں قومی اسمبلی کی 35 میں سے 23 اور صوبائی اسمبلی کی 99 میں سے 77 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ۔این اے ون پشاور سے غلام احمد بلوراور چارسدہ سے اسفندیارولی امیدوار ہونگے۔

حلقہ پی کے 74لکی ون وسابق رکن قومی اسمبلی ہمایوں سیف اللہ خان نے حلقہ پی کے75 لکی ٹو اور سابق وفاقی وزیرسلیم سیف اللہ خان نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 27 لکی سے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں۔ لاہورکے 13قومی اور 25صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے ساڑھے 400 زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ مختلف حلقوں کے لیے پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں ۔
Load Next Story