کسی جماعت کے نہیں پاکستان میں جمہوریت کے حامی ہیں رچرڈ اولسن
11مئی کو کوئی بھی اقتدار میں آئے، امریکا اس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،امریکی عہدیدار۔
11مئی کو کوئی بھی اقتدار میں آئے، امریکا اس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،امریکی عہدیدار۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
پاکستان میں تعینات امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات میں دلچسپی رکھتا ہے۔
ایران کے ساتھ معاہدے پر پاکستان کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری حکومت کے5 سال مکمل ہونے پر خوشی ہے، امریکا کسی جماعت کا نہیں بلکہ جمہوریت کا حامی ہے، پرویز مشرف پاکستان کا اندرونی معاملہ ہیں۔
اس پرتبصرہ نہیں کر سکتے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھایا، سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف پاکستانی فوج کے آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔
دریں اثناایک امریکی عہدیدار نے سفارتی استقبالیہ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ پاکستان میں گردش کرنیوالے سازشی نظریات سے واقف ہیں اور انھیں افسوس ہے کہ میڈیا ان بے بنیاد سازشوں کو ختم کرنے میں کردار ادا نہیں کر رہا۔ انھوں نے کہا کہ گیارہ مئی کو کوئی بھی اقتدار میں آئے، امریکا اسکے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔