الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جائینگے غنویٰ بھٹو

یہ کہاں کاانصاف ہے کہ آخری وقت میں بننے والی مصنوعی پارٹی کو نام اورنشان دیدیاگیا.

یہ کہاں کا انصاف ہے کہ آخری وقت میں بننے والی مصنوعی پارٹی کو نام اورنشان دیدیا گیا. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی (ش ب) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سب سے پہلے دعویٰ داخل کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کا نام اور تلوارکا نشان انھیں نہ دینے کے فیصلے کوغیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ فیصلہ اقتدارکی چمک اورجانبداری کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے ہم مکمل طور پر مستردکرتے ہیں۔

سترکلفٹن سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق غنویٰ بھٹو نے مذکورہ غیر منصفانہ اورغیر قانونی وغیراخلاقی فیصلے کے خلاف فیصلے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ان دعوؤں کی مکمل طور پرقلعی کھل چکی ہے کہ وہ غیرجابندارانہ ، منصفانہ اورشفاف انتخاب کرائے گی۔




انھوں نے کہا کہ یہ کہاں کاانصاف ہے کہ غیر جانبداری اورایمانداری کی قسمیں کھانے والے الیکشن کمیشن کے سربراہ کی جانب سے اچانک آخری وقت میں ایک کاغذکے ٹکڑے پر بنی ہوئی مصنوعی پارٹی کو تلوار کا نشان اور پیپلزپارٹی کا نام دیا گیا جسے اپنے 5سالہ دور اقتدار میں بھی یہ بات یاد نہیں آئی جبکہ ان کی پارٹی نے آئندہ انتخابات لڑنے کے لیے بھی تیرکا نشان حاصل کیاہے۔
Load Next Story