ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا آغاز
افتتاح چیئرمین نادرا نے کمپیوٹر کا بٹن دباکر کیا، آغاز ضلع جعفر آباد سے ہوگا، طارق ملک
افتتاح چیئرمین نادرا نے کمپیوٹر کا بٹن دباکر کیا، آغاز ضلع جعفر آباد سے ہوگا، طارق ملک (فوٹو ایکسپریس)
لاہور:
نادرا نے عام انتخابات کیلیے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا آغاز کر دیا ہے۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق 8 کروڑ 61 لاکھ ووٹر ز کی حتمی فہرست کی لمبائی اسلام آباد سے نیو یارک کے فاصلے جتنی ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق منگل کو عام انتخابات کیلیے ووٹرز کی حتمی فہرستوں کی چھپائی کے کام کا افتتاح چیئرمین نادرا طارق ملک اور سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر کیا۔
اس موقع پر چیئرمین نادرا نے کہا کہ حتمی ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا آغاز بلوچستان کے ضلع جعفر آباد سے کیا جائیگا، 8 کروڑ 61 لاکھ ووٹر ز کی فہرستیں پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑی ہیں۔