پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے 80فیصد معاملات مکمل

پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملک گیر سطح پر آئندہ انتخابات کیلیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملک گیر سطح پر آئندہ انتخابات کیلیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات 80فیصد مکمل کرلیے گئے ہیں۔


جبکہ دیگر جماعتوں سے مختلف حلقوں کے ذریعے بات چیت جاری ہے ۔ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملک گیر سطح پر آئندہ انتخابات کیلیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ پارٹی کی قیادت نے مختلف جماعتوں سے آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد کیلیے مرکزی سطح پر مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

اس کمیٹی میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، راجا پرویز اشرف، فریال تالپور،جہانگیر بدر،سابق وفاقی وزیر سیدخورشید شاہ ، فاروق ایچ نائیک ، نذر محمد گوندل ، قمر زمان کائرہ ، نوید قمر ، سردار فتح محمد حسنی اور دیگر شامل ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مسلم لیگ (ق)، عوامی نیشنل پارٹی ،متحدہ قومی موومنٹ، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کو 15اپریل تک مکمل کرلیاجائے گا۔ اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پی پی اور ق لیگ میں انتخابی اتحاد پر مذاکرات کا آخری رائونڈ بدھ کو متوقع ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story