سردی پھر لوٹ آئی کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں

48گھنٹوں کے دوران معمول سے تیزخنک ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت مزیدگرنے اورسردی میں اضافے کاامکان ہے۔

آج شہر کی فضامیں دھند پھیلنے سے حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے،ہفتہ کو صبح شہرکاکم سے کم درجہ حرارت 12.5ڈگری رہا۔ فوٹو: آئی این پی

ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں جاری برف باری اور شدید سردی کے بعد کراچی میں بھی کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔

کراچی میں گزشتہ چند روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 3 ڈگری گرگیا اگلے 48گھنٹوں کے دوران تیز خنک ہوائیں چلنے کا امکان ہے آج (اتوار) کو دھند نما مطلع چھانے کا امکان ہے جس سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی شمالی ہواؤں کی وجہ سے آئندہ 2 روز کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران معمول سے تیز ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت مذید گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ، ہفتے کے روز شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار18کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب67 فیصد ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث حدنگاہ کم ہوکر3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج (اتوار)کو شہر کی فضا میں دھند پھیل سکتی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10سے 12ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہو۔

 
Load Next Story