سینٹ پیٹرزبرگ ٹینس کرسٹینا میلڈینووک اعزاز کے دفاع میں ناکام
پیٹرا کیوٹوا نے ٹرافی اپنے نام کرلی، تائیوان ڈبلیو ٹی اے میں ٹیمیا بابوس چیمپئن بن گئیں
پیٹرا کیوٹوا نے ٹرافی اپنے نام کرلی، تائیوان ڈبلیو ٹی اے میں ٹیمیا بابوس چیمپئن بن گئیں۔ فوٹو : اے ایف پی
لاہور:
سینٹ پیٹرز برگ ڈبلیو ٹی اے میں کرسٹینا میلڈینووک اعزاز کے دفاع میں ناکام رہیں۔
ٹرافی پیٹرا کیوٹوا کے نام رہی، انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں فرنچ حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-1اور6-2 سے مات دے دی، یہ کیوٹوا کی کیریئر میں 21وین ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل فتح رہی، دوبار کی ومبلڈن چیمپئن جمہوریہ چیک کی کیوٹوا کو اس بار ایونٹ کے مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری ملی تھی لیکن انھوں نے تجربے کو مہارت میں لاتے ہوئے فائنل تک راہ میں آنے والے تمام حریفوں کو زیر کیا۔
کرسٹینا سے باہمی چھٹے مقابلے میں یہ ان کی پانچویں کامیابی رہی، عالمی رینکنگ میں سردست 29ویں نمبر پر موجود کیوٹوا نے ابتدائی سیٹ میں دو بار کرسٹینا کی سروس بھی بریک کی۔
دوسری جانب ہنگری کی ٹیمیا بابوس نے کیریئر کی تیسرا ڈبلیوٹی اے ٹائٹل جیت لیا، انھوں نے فائنل میں یوکرین کی کیٹرینا کوزالووا کو شکست دیدی،یہ رواں سیزن میں ان کی دوسری ٹرافی ہے، اس سے قبل انھوں نے گذشتہ ماہ آسٹریلین اوپن میں ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے۔
فورتھ سیڈ ٹیمیا نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں 7-5 اور6-1 سے کامیابی سمیٹی، وہ اس سے قبل 2012 میں مونٹریری میں کیریئرکی پہلی ڈبلیو ٹی اے ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں جبکہ 2017 میں انھیں بڈاپسٹ ویمنز ایونٹ میں بھی چیمپئن بننے کا اعزازمل چکا ہے۔
ناکامی سے قطع نظر کوزالووا نے کیریئر میں پہلی بار کسی ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میں حصہ لیا، انھوں نے اگرچہ ابتدائی سیٹ میں ٹیمیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن دوسرے سیٹ میں ان کی مزاحمت دم توڑ گئی اور آسان فتح ہنگری کی پلیئر نے حاصل کرلی، یوکرینی پلیئر کی عالمی رینکنگ میں پوزیشن 85ویں ہے۔
اس سے قبل ٹیمیا نے انھیں 2015 کے قطر اوپن میں بھی شکست سے دوچار کیا تھا، اس طرح اب تک منعقدہ دونوں باہمی مقابلوں میں کوزالووا کو ناکامی کا سامنا رہا ہے۔
ایونٹ میں فائنل سے قبل انھوں نے اپنی راہ میں آنیو الی 5 سیڈ یولیا پوٹنٹسیوا اور ومبلڈن سائنلسٹ جرمن پلیئر سبائن لیسکی کو زیر کیا تھا۔