پاک سعودیہ بحری مشق افعال الساحل شروع ہو گئی
سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس اورپاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ نے حصہ لیا۔
مشقیں ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل ہونگی، مشترکہ مشق 16 فروری تک جاری رہے گی، ترجمان فنانشل ٹائمز۔ فوٹو: فائل
PESHAWAR:
سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کی ٹیم کراچی پہنچ گئی جب کہ پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ کے ساتھ مشترکہ بحری مشق افعال الساحل میں حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے مابین چوتھی مشترکہ مشق افعال الساحل کا آغازپیر 5فروری کو برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی اسپیشل آپریشنز فورس کی آمد کے بعدکردیا گیا۔ افعال الساحل مشترکہ مشق 16 فروری تک جاری رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے مابین یہ مشقیں ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل ہوں گی۔ مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تبادلہ اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔
مشترکہ مشق افعال الساحل کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔