برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کے ہاتھوں 515 کشمیری شہید

بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ گن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا،21ہزار افرادزخمی، 73افراد بینائی سے محروم ہوئے۔

8جولائی 2016 سے اب تک 66ہزارعمارتوں کوتباہ،757خواتین کے ساتھ بدسلوکی،11ہزار افرادکی بینائی متاثر ہوئی۔ فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج 8 جولائی 2016 کو معروف کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے خواتین اور بچوں سمیت 515 معصوم کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق قتل کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ برہان وانی کی شہادت کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ہیجان خیز لمحہ ہے جب بھارتی فوررسز نے سوگواروں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس ، پیلٹ گن اور گولیوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔


8 جولائی 2016 سے اب تک بھارتی فوجیوں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 20ہزار935 سے زائد افراد زخمی ہوئے، 73 افراد پیلٹ گن کی وجہ سے مکمل طورپر بینائی سے محروم ہوگئے جبکہ 11 ہزار کشمیری نوجوانوں کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران 65 ہزار815 مکانوں ، دکانوں اور دیگر عمارتوں کوتباہ کیا جبکہ اس دوران 11 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار اور 757 خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ بھارتی فوجی جنوری 1989 سے 5فروری 2018 تک 94 ہزار 907 معصوم کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں۔
Load Next Story