موٹر سائیکل پر نئی نمبر پلیٹ آویزاں کرنے کی تاریخ میں توسیع
غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی تاریخ بھی5اپریل تک بڑھا دی گئی، توسیع شہریوں کی سہولت کے لیے کی گئی ہے
سندھ پولیس کے ترجمان ایس ایس پی عمران شوکت کے مطابق ڈیڈ لائن میں توسیع شہریوں کی سہولت کی خاطر کی گئی ہے۔ فوٹو : ایکسپریس/ فائل
سندھ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے اور موٹر سائیکل پرکمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ آویزاں کرانے کی تاریخ میں5 اپریل تک توسیع کردی۔
سندھ پولیس کے ترجمان ایس ایس پی عمران شوکت کے مطابق ڈیڈ لائن میں توسیع شہریوں کی سہولت کی خاطر کی گئی ہے،19مارچ کو سندھ پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر کسی شخص کے پاس غیر قانونی اسلحہ موجود ہے تو وہ فوری طور پر متعلقہ تھانے میں جمع کرادے، اس ضمن میں اس سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔
بصورت دیگر بعد از میعاد نئے مروجہ قانون سندھ آرمز آرڈیننس2013کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے کو 14برس تک کی سزا ملے گی، تمام پرانی موٹر سائیکلوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ سفید بیس پر کالے رنگ سے نمبر لکھوا کر11انچ لمبی اور9 انچ چوڑی پلیٹ لگوائیں جس گاڑی میں ایسی نمبر پلیٹ نہیں ہوگی۔
اس کے مالک کو دہشت گردوں کا ہمدرد تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،7روزہ مہلت ختم ہونے کے بعد ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، گزشتہ روز اس مہلت میں5 اپریل تک اضافہ کردیا گیا۔