سی آئی ڈی پولیس نے جاوید میمن کے 2 قاتل گرفتار کرلیے

بینکر جاوید میمن شرجیل میمن کے رشتے دار تھے،ملزمان نے لوٹ مار کے بعد قتل کیا

گرفتار دو ملزمان رحیم خان اور نجیب اﷲ گزشتہ دنوں حبیب بینگ چورنگی کے قریب بینکر جاوید عزیز میمن کولوٹ مار کے بعد قتل کرکے فرار ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

TEHRAN:
سی آئی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے قریبی رشتہ دار کے قتل میں ملوث 2ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا۔

یہ بات ایس پی سی آئی ڈی انویسٹی گیشن پولیس مظہر اقبال مشوانی نے پریس کانفرنس میں کہی، انھوں نے کہا کہ سی آئی ڈی پولیس نے فرنیٹئر موڑ اور حبیب بینک کے قریب ٹارگٹڈ کارروائیوں میں3 ملزمان نجیب اﷲ ولد نیک محمد،رحیم خان ولد احمد خان اور محمد ارشاد عرف مجبور خان ولد شمشاد خان کو گرفتار کرکے3 ٹی ٹی پستول ،ایک رپیٹر، 30 گولیاں اور2 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہے۔




گرفتار دو ملزمان رحیم خان اور نجیب اﷲ گزشتہ دنوں حبیب بینگ چورنگی کے قریب بینکر جاوید عزیز میمن کولوٹ مار کے بعد قتل کرکے فرار ہو گئے تھے، جاں بحق بینکر شر جیل انعام میمن کے قریبی رشتے دار تھے،گرفتار ملزمان نے بس میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر محمد فیضان ولد محمد بشیر کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،سی آئی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے ایک اور کارروائی میں ملزم محمد ارشاد عرف مجبور کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کر لی،ملزم نے پیر آباد میں 4 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور ملزم کے خلاف پیر آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں ،گرفتار ملزم جرائم پیشہ اور منشیات فروش ہے،کئی بار جیل کاٹ چکا ہے۔
Load Next Story