گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کی اسکیم میں توسیع کا امکان رد
اسمگل یا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان 31 مارچ تک اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
اسکیم ختم ہونے پر غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، ایف بی آر فوٹو: فائل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانوی حیثیت دینے کیلیے متعارف کرائی جانے والی ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کی توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق ایف بی آر نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکسز کی ادائیگی کیلیے آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کررکھی ہے اور اس میں توسیع کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، ایسے افراد جو اسمگل یا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہیں اپنی گاڑی کسٹم حکام کے سامنے لازمی پیش کرنا ہوگی، اسکیم کے خاتمے کے بعد نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، اس حوالے سے کسٹمز کے فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اسکیم کے خاتمے پر غیرقانونی گاڑیاں ضبط کر کے ان کے مالکان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے۔