فلم’’سولو۔اے اسٹار وارزاسٹوری ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری
فلم 25مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
فلم’’سولو۔اے اسٹار وارزاسٹوری ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری
ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فینٹسی فلم 'سولو۔اے اسٹار وارزاسٹوری' کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ہدایتکارفِل لارڈکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم تی ہے جوڈارک کرمنل انڈرورلڈ کے ایڈونچر کے دوران نئے دوست بنالیتا ہے جو مستقبل میں گیلیسٹک ایمپائر کی تشکیل کے بعد منظرِعام پر آنیوالے نوجوان باغیوں کے گروہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ ڈیتھ اسٹارکے اسٹارکے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں یہ نوجوان بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں اور ہر مشکل سے بچ نکلتے ہیں۔
کیتھلین کینیڈی اور ایلیسن شیرمورکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار ایلڈن ایہرن، ووڈی ہیرل سن، ایمیلیا کلارک، ڈونلڈ گلوور،ٹھندی نیوٹن،پال بیٹانی اور والر بیج سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم سولو-اے اسٹار وارزاسٹوری والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 25مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائیگی۔