بچی سے زیادتی کی کوششعدالت نے معمرشخص کوجیل بھیج دیا

ملزم ذہنی مریض ہے،اب تک متاثرہ بچی کابیان ریکارڈ نہیں کیاگیا،تفتیشی افسر

معمر شخص کی جیب میں 40ہزارتھے،رقم ہتھیانے کیلیے لوگوں نے پھنسایا،وکیل صفائی فوٹو: فائل

عدالت نے8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتارمعمر شخص کوجیل بھیج دیا۔


تفصیلات کے مطابق تھانہ شیر شاہ پولیس نے8 سالہ بچی ریما سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار70سالہ شخص عبدالعزیزکوجوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزم ذہنی مریض ہے، لوگوں نے اس پر بچی سے زیادتی کی کوشش کاالزام لگایا اورخودپکڑکر پولیس کے حوالے کیا تھا، متاثرہ بچی کااب تک بیان ریکارڈ نہیں کرایاگیا۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ عبدالعزیزکی جیب میں40ہزارموجودتھے کچھ لوگوں نے وہ رقم ہتھیانے کیلیے معمرشخص کوپھنسانے کی کوشش کی جبکہ تھانیدار نے لوگوں کے دباؤمیں آکرمتاثرہ بچی کامیڈیکل چیک اپ اوربیان ریکارڈ کرائے بغیرمقدمہ درج کرلیا،عدالت نے تفتیشی افسرکومعاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے کاحکم دیتے ہوئے ملزم کوجیل بھیج دیا۔
Load Next Story