دواؤں کی قیمتوں میں کمی کی منظوری
ڈاکٹر شیخ اختر حسین کی بطورسی ای اوڈرگ اتھارٹی،مختلف عدالتوں کے ججوں کے تقرر
شاہدخاقان کی سی پیک تنظیم کے 6 منظور راستوں سے منسلک کرنے کی پیشکش فوٹو: فائل
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں دواؤں کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ بہاولپور کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
کابینہ نے ڈاکٹر شیخ اختر حسین کی بطور سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی تقرری کی بھی منظوری د ی ہے۔ منگل کو منعقدہ کابینہ اجلاس میں صوبائی حکومتوں پر زور دیا گیاکہ گنے کے کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی کی ذمے داری پوری کی جائے اور کاشتکاروں کو طے شدہ ریٹ کے مطابق ادائیگی کرائی جائے۔ اجلاس میں مختلف عدالتوں کے ججوں کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔
کوثر عباس زیدی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی گئی جبکہ خواجہ وجہیہ الدین کو جج بینکنگ کورٹ پشاور تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ بینکنگ کورٹ پشاور کے جج محمد نسیم کی پشاور ہائیکورٹ واپسی کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں وزارت اطلاعات پاکستان اور تاجکستان ریڈیو کے درمیان تعاون کے ایم او یو کی منظوری بھی دی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل راشد علیموف نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس سی او کے رابطوں کے فروغ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے سی پیک کو ایس سی او کے 6 منظور شدہ راستوں کیساتھ منسلک کرنے کی پیشکش کی جو یورو ایشیا، چین، روس اور وسطی ایشیا کو بحیرہ عرب کیساتھ ملانے کا ایک موثر ذریعہ بنے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایس سی او کی مکمل رکنیت ملنے کے بعد تنظیم کے سیکریٹری جنرل کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم نے ایس سی او کی رکنیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے حمایت پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان کے ایس سی او اور اس کے رکن ممالک کیساتھ گہرے تاریخی و ثقافتی روابط اور مضبوط اقتصادی و سٹرٹیجک تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نے ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک، ڈیولپمنٹ فنڈ، بزنس کونسل، انٹر بینک کنسورشیم کے قیام اور چھوٹے اور درمیانے حجم کے کاروبار کے بارے میں ایس سی او اقدام سمیت تنظیم کے مختلف اقدامات کی حمایت کی۔
ایس سی او علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کیلیے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتہا پسندی، دہشتگردی اور علیحدگی پسندی کی تین برائیوں کی بھرپور مخالفت کا اعادہ کیا۔ سیکریٹری جنرل ایس سی او نے ایس سی او سرگرمیوں میں پاکستان کی فعال شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے نئے ارکان کی شمولیت سے ایس سی او کو بہت زیادہ تقویت ملی ہے جو حقیقی طور پر بین العلاقائی اور بین البراعظمی تنظیم کی حیثیت سے ابھری ہے۔