سرجانی ٹاؤن میں کمسن بچی کے اغوا کی کوشش ناکام

علاقہ مکینوں کا ملزم پر بدترین تشدد، پولیس کے حوالے کردیا، مقدمہ درج

علاقہ مکینوں کا ملزم پر بدترین تشدد، پولیس کے حوالے کردیا، مقدمہ درج فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن میں کمسن بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔


سیکٹر5 بی میں سلمان ولد وحید نامی ملزم 5 سالہ بچی بشریٰ کو اغوا کر کے رکشے میں بیٹھا کر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سرجانی ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم سلمان کا رکشہ بھی قبضے میں لے لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن عقیل احمد نے بتایا کہ کمسن بچی گھر سے روٹی لینے کے لیے نکلی تھی اور روٹی خریدنے کے بعد وہ واپس جا رہی تھی کہ کمسن بچی نے رکشہ ڈرائیور ملزم کو گھر چھوڑنے کا کہا لیکن ملزم رکشہ ڈرائیور گھر چھوڑنے کے بجائے اسے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
Load Next Story