تمام پولنگ اسٹیشنز کی فہرست ترتیب دی جائے آئی جی سندھ
ججز اور ڈپٹی کمشنرز کی مشاورت سے الیکشن ہنگامی پلان کو جلد حتمی شکل دی جائے، اسپیشل برانچ ایس ایس پیزکی معاونت کرے.
ایشوزکو حل کرنے کیلیے سول سوسائٹی کی شمولیت ضروری ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی ممکن بنائی جائے، شاہد بلوچ کی افسران کو ہدایت فوٹو: فائل
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کی تعیناتی میں آنے والے دنوں میں عام انتخابات کے موقع پر پولیس سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
انھوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ الیکشن سیکیورٹی کے تناظر میں درکار اضافی افرادی قوت اور سہولتوں پر مشتمل قابل عمل سفارشات کی تفصیلات متعلقہ رینج کے ڈی آئی جیز کی وساطت سے 24 گھنٹے میں ارسال کی جائیں، انھوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ و سیشن ججز اور ڈپٹی کمشنرز کی مشاورت سے ضلعی الیکشن ہنگامی پلان کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے۔
انھوں نے اسپیشل برانچ کو بھی احکامات دیے کہ الیکشن ہنگامی پلان کی حتمی ترتیب میں ضلعوں کے ایس ایس پیزکی ہرممکن معاونت کے عمل کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ نے پولیس افسران سے کہا کہ الیکشن کمیشن کے منتخب ضلعی نمائندوں اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ پولیس اسٹیشنز کے سروے کو یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے متعلقہ ضلعوں میں در پیش مسائل کی نشاندہی کی اور بعدازاں انھیں مقامی سطح پر حل کیے جانے کے سلسلے میں سول سوسائٹی، مقامی قائدین اور لوگوں کی شمولیت جیسے اقدامات اختیار کرنے پر زور دیا،انھوں نے کہا کہ ایشوزکو حل کرنے کیلیے سول سوسائٹی کی شمولیت ضروری ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی ممکن بنائی جائے۔