پیپلزپارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ نے پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی

مرکزی پارلیمانی بورڈکی حتمی سفارشات کےبعدبلاول بھٹو سندھ میں پارٹی ٹکٹوں کیلیےامیدواروں کےناموں کی منظوری دیں گے۔

مرکزی پارلیمانی بورڈکی حتمی سفارشات کےبعدبلاول بھٹو سندھ میں پارٹی ٹکٹوں کیلیےامیدواروں کےناموں کی منظوری دیں گے۔ فوٹو: فائل

سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلزپارٹی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلیے صوبائی پارلیمانی بورڈ نے مشاورت مکمل کرلی۔


ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے سربراہ اور پارٹی کے صوبائی صدر سید قائم علی شاہ اور دیگر اراکین سید خورشید شاہ ،آغا سراج درانی اور پیر مظہر الحق نے سندھ میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے اور پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کیلیے ناموں کو فائنل کرکے لسٹ مرکزی قیادت کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی پارلیمانی بورڈ کی حتمی سفارشات کے بعد بلاول بھٹو زرداری سندھ میں پارٹی ٹکٹوں کیلیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیں گے۔
Load Next Story