سونے کی قیمتوں میں کمی

دس گرام قیمت340روپے گھٹ کر48ہزار 171رہ گئی،چاندی کے بھاؤ بھی نیچے۔

دس گرام قیمت340روپے گھٹ کر48ہزار 171رہ گئی،چاندی کے بھاؤ بھی نیچے۔ فوٹو : فائل

بین فی اونس سونے کی قیمت15 ڈالر کی کمی سے1328 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15 ڈالر کی کمی سے1328 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 اور340 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھرملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 56 ہزار 200 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48ہزار 171 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کی کمی سے815 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت4.28 روپے گھٹ کر 698.57 روپے ہوگئی۔
Load Next Story