12 فروری تک امتحانی فارم جمع کرا دیں میٹرک بورڈ
تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارمز جمع نہیں کیے جائیں گے، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین
تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارمز جمع نہیں کیے جائیں گے، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین۔ فوٹو:فائل
KARACHI:
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے تمام سرکاری اسکولوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ طلبہ و طالبات کے امتحانی فارمز آخری تاریخ 12فروری2018 تک لازمی جمع کرا دیں۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے محکمہ تعلیم کے سرکاری اسکولوں،بلدیاتی اورمحکمہ محنت کے ماتحت آنے والے تمام سرکاری اسکولوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ طلبہ و طالبات کے امتحانی فارمز آخری تاریخ 12فروری2018 تک لازمی جمع کرا دیں تاہم تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارمز جمع نہیں کیے جائیں گے۔
تمام اسکولوں اور امیدواروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ امسال سالانہ عملی امتحانات 2018 فروری کے آخری ہفتے سے ہو رہے ہیں جس کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔