گلین میکسویل متنازع فیصلے سے صاف بچ نکلے

امپائرز نے مشاورت کے بعد فیصلے کیلیے ٹی وی آفیشل کرس براؤن سے رجوع کیا جنھوں نے میکسویل کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

امپائرز نے مشاورت کے بعد فیصلے کیلیے ٹی وی آفیشل کرس براؤن سے رجوع کیا جنھوں نے میکسویل کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
آسٹریلوی ہارڈ ہٹر گلین میکسویل متنازع فیصلے سے صاف بچ نکلے۔


انگلینڈ کے خلاف ٹرائنگولر سیریز میچ میں آسٹریلوی ہارڈ ہٹر گلین میکسویل متنازع فیصلے سے صاف بچ نکلے۔ وہ اس وقت 59 رنز پر تھے جب گیند کو لانگ آف کی جانب اچھالا، وہاں موجود جیسن روئے پہلے تھوڑا پیچھے ہوئے اور پھر آگے کی جانب ڈائیو لگاتے ہوئے لو کیچ تھاما، امپائرز نے مشاورت کے بعد فیصلے کیلیے ٹی وی آفیشل کرس براؤن سے رجوع کیا جنھوں نے میکسویل کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

دوسری جانب کمنٹیٹر اور سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا خیال تھا کہ میکسویل کلین کیچ ہوئے تھے، انھوں نے موقع ملنے کے بعد ناقابل شکست سنچری سے ٹیم کو فتح دلائی۔
Load Next Story