کل سے ملک بھر میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔


محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اورفروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے۔ 9 فروری سے ہوائوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کومری وگلیات میں شدید برفباری ہوگی اورجمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں اورکوئٹہ اور قلات ڈویژن میں برفباری کا امکان ہے۔
Load Next Story