نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے مختلف شخصیات کی ملاقات مبارک باد پیش

امید ہے وکلا برادری جمہوریت کی مضبوطی کیلیے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی،زاہد قربان علوی.

امید ہے وکلا برادری جمہوریت کی مضبوطی کیلیے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی،زاہد قربان علوی. فوٹو : ایکسپریس

جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا منصب سنبھالنے پر انہیں مختلف شخصیات اور دیگراداروں کے سربراہوں نے مبارکباد دی ہے۔

مبارکباد دینے والوں میںجسٹس اقبال حمید الرحمن ، بی کمباٹہ ، وسیم سجاد ، محمد سلیم بلوچ ، سجاد حیدرجنجوعہ ، مصطفی لاکھانی ، پیر محمد قاسم قریشی ، ایم انور گاگائی ، محمد بلال ، اے جے خان ، محمد نعیم ، ارشد اسلام ، محمد سہیل اور دیگر شامل تھے ۔


دریں اثنا سابق گورنرسندھ کمال اظفر نے بھی نگراں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر خالد لطیف بھی موجود تھے۔ بعدازاں مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ نے زاہد قربان علوی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا۔



کراچی بار ایسوسی ایشن کے 15 رکنی وفد نے مصطفی لاکھانی کی سربراہی میں نگراں وزیراعلیٰ سے ملاقات کیاور بار کو درپیش مسائل بالخصوص فنڈز کے اجرا سے متعلق آگاہ کیا۔وفد نے انھیں بار ممبران کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کے لیے بھی درخواست کی۔ زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کوطریقے کار کے مطابق حل کیا جائیگا۔ کراچی بارکی زمین پرناجائز قبضے کو بورڈ آف ریونیو سندھ کے اینٹی انکروچمنٹ سیل فورس کی ذریعے ہٹایا جائے گا ۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی کہ وکلا برادری ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔
Load Next Story