رن آؤٹ ہونے کا غصہ کرسی پر نکالنے والے میتھیو ویڈ پر 6 ہزار ڈالر جرمانہ
کیمروں نے انھیں واپسی پر اپنی سیٹ کو بیٹ سے ہٹ کرتے ہوئے دکھایا جس کے بعد وہ ڈریسنگ روم کی جانب چلے گئے تھے۔
کیمروں نے انھیں واپسی پر اپنی سیٹ کو بیٹ سے ہٹ کرتے ہوئے دکھایا جس کے بعد وہ ڈریسنگ روم کی جانب چلے گئے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
ISLAMABAD:
بگ بیش فائنل میں بغیر کسی گیند کا سامنا کیے رن آئوٹ ہونے کا غصہ اپنی کرسی پر نکالنے والے ہوبارٹ ہوریکینز کے میتھیو ویڈ پر جرمانہ ہوگیا۔
ہدف کے تعاقب کے دوران میتھیو ویڈ اسٹرائیک اینڈ پر موجود ساتھی کھلاڑی کی کال پر دوڑے ہی تھے کہ اسٹرائیکرز کے وکٹ کیپر کی ڈائریکٹ ہٹ نے انھیں پویلین کی راہ دکھا دی، کیمروں نے انھیں واپسی پر اپنی سیٹ کو بیٹ سے ہٹ کرتے ہوئے دکھایا جس کے بعد وہ ڈریسنگ روم کی جانب چلے گئے تھے تاہم اس حرکت پر ان پر6 ہزار آسٹریلین ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔