عثمان یوسف مبین مزید 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیراعظم نے 3 سال کی مدت کیلیے عثمان یوسف مبین کوچیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیراعظم نے 3 سال کی مدت کیلیے عثمان یوسف مبین کوچیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے عثمان یوسف مبین کو مزید 3 سال کیلیے چیئرمین نادرا تعینات کر دیا۔

چیئرمین نادرا کے عہدے پرتعیناتی کیلیے اشتہار 23 دسمبر 2017ء کو شائع کیا گیا جس کے نتیجے میں186 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ اس عہدے کے لیے کمپیوٹر سائنس، شماریات اور مینجمنٹ وغیرہ میں تجربے کے ساتھ ساتھ بہترین پیشہ ور صلاحیت کا ہونا اشد ضروری تھا۔


ابتدائی چھان بین کے بعد سیکریٹری داخلہ کے ماتحت51 امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔ 31 جنوری 2018ء اور 3 فروری 2018ء کو 6 امیدواروں کو وزارت داخلہ کے داخلہ ڈویژن کی سربراہی میں انٹرویوکیے گئے جن میں 3 نام عثمان یوسف مبین، ڈاکٹر خاور صدیقی کھوکھر اور محمد امیرملک کے نام وزیر اعظم کو بھیجے گئے جس پر وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر اعظم نے 3 سال کی مدت کیلیے عثمان یوسف مبین کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ عثمان مبین کی ملازمت کا معاہدہ 5 فروری 2018ء کو ختم ہو گیا تھا۔
Load Next Story