قائد اعظم یونیورسٹی ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل

گزشتہ برس قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار 120 سے 130 کے درمیان تھا جو اب پچاس درجے بہتری کے بعد 79 پرآگئی ہے۔

گزشتہ برس قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار 120 سے 130 کے درمیان تھا جو اب پچاس درجے بہتری کے بعد 79 پرآگئی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی قائداعظم یونیورسٹی ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی۔


ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ایشیا کی 100 بہترین جامعات کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی نے اپنی رینکنگ بہتر بنائی اور ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اس یونیورسٹی کا شمار 120 سے 130 کے درمیان تھا جو اب پچاس درجے بہتری کے بعد 79 پرآگئی ہے جب کہ قائد اعظم یونیورسٹی رواں برس دنیا کی بہترین 500 جامعات میں بھی شامل ہو گئی ہے۔
Load Next Story