گستاخانہ مواد کیس میں پیش نہ ہونے پر مدعی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے ایف آئی اے کو اگلی سماعت پر گواہ حافظ احتشام کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو اگلی سماعت پر گواہ حافظ احتشام کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکی تشہیر کے معاملے میں عدالت نے مدعی مقدمہ حافظ احتشام کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔


گزشتہ روز سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی، ایف آئی اے نے ملزمان انوار احمد، عبدالواحید، رانا نعمان اور ناصر کو عدالت میں پیش کر دیا۔ مدعی مقدمہ اور گواہ حافظ احتشام پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے حافظ احتشام کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور عدالت نے ایف آئی اے کو اگلی سماعت پر گواہ حافظ احتشام کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
Load Next Story