زائد نرخ پر دودھ فروخت کرنیوالے ہول سیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
شہریوںاوردودھ کے صارفین کے حقوق کی حفاظت کرینگے،عوام سرکاری نرخ پرمعیاری دودھ خریدیں،کمشنرکا خطاب
شہریوںاوردودھ کے صارفین کے حقوق کی حفاظت کرینگے،عوام سرکاری نرخ پرمعیاری دودھ خریدیں،کمشنرکا خطاب۔ فوٹو فائل
LONDON:
کمشنر روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ شہریوںکومہنگا دودھ فروخت کرنیوالے دودھ فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،دودھ کے پروڈیوسرز اور ہول سیلرز کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے جو کہ شہر بھر میں دودھ مہنگا فروخت ہونے کے ذمے دار بن رہے ہیں،یکم رمضان المبارک سے اب تک 943دکانداروںکا چالان کیا جا چکا ہے جبکہ135کو گرفتارکرکے جیل بھجوادیا گیا اور دودھ مہنگا فروخت کرنے والوں سے14لاکھ 95ہزارجرمانہ وصول کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کے موقع پرکیا ،روشن علی شیخ نے کہا کہ جب دودھ کے سرکاری نرخ دودھ کے پروڈیوسرز ، ہول سیلرز، ریٹیلرز ، کنزیومر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سمیت تما م اسٹیک ہولڈرکے باہمی مشاورت اور رضا مندی سے 70 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیںتو دودھ مہنگا فروخت کرنے کا جواز نہیں،حکومت کسی بھی صورت میں دودھ مہنگا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، شہریوںاوردودھ کے صارفین کے حقوق کی ہر حال میں حفاظت کی جائے گی،چاہے اس کے لیے سخت ترین فیصلے ہی کیوں نہ کرنا پڑیں، یکساں ریٹ پر دودھ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوںکیخلاف سول انتظامیہ کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں سے پرائس لسٹ آویزاں کرنے اور پرائس لسٹ کے مطابق دودھ فروخت کرنے پر اصرار کریں، عوام شکایات ان نمبرز پر درج کرائیں، کمشنر کو 99203443-99205639، ڈپٹی کمشنر (ایسٹ )کو 99230908، ڈپٹی کمشنر (ساؤتھ )کو99205644، ڈپٹی کمشنر (سینٹرل)کو36966510، ڈپٹی کمشنر ( ویسٹ )کو 32594692اور ڈپٹی کمشنرکو 35001306 پر دیں، شکایت کرنے والے کو 24گھنٹے میں کارروائی سے بھی مطلع کیا جائیگا ۔