ایئر چیف سہیل امان کیلیے کنگ عبدالعزیز ایکسی لینس ایوارڈ
ایئرچیف مارشل کو ایوارڈ فضائی افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔
ایئرچیف مارشل کو ایوارڈ فضائی افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔ فوٹو : فائل
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو ریاض سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل عبدالرحمن بن صالح البنیان، چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز نے سعودی حکومت کی طرف سے پاک فضائیہ کے سربراہ کو یہ ایوارڈ عطا کیا۔
واضح رہے کہ یہ ایوارڈ پاک فضائیہ کی جانب سے رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون فراہم کرنے اور بالخصوص ایئرچیف مارشل سہیل امان کی دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں دی جانے والی شاندار خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے۔
قبل ازیں ایئر چیف نے جنرل عبدالرحمن بن صالح البنیان، چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔