عائشہ گلالئی کا عمران خان کے مدمقابل آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان

قوم مخلص لیڈرکی تلاش میں ہے، رکن قومی اسمبلی

فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی منحرف رہنما رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان کے مدمقابل آئندہ الیکشن لڑنے کااعلان کردیا۔


عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑوںگی، عمران خان نے کرپٹ لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم مخلص لیڈرکی تلاش میں ہے اور عمران خان نے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو سینیٹ ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
Load Next Story