بازاروںمیں60سے70فیصد درآمدی جیولری فروخت کی جارہی ہے
مصنوعی زیورات کیلیے کوئی قیمت مخصوص نہیں،گاہک دیکھ کرقیمت وصول کی جاتی ہے
عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں کلفٹن کے ایک شاپنگ سینٹر میں خواتین مصنوعی زیورات پسند کررہی ہیں۔ فوٹو:محمد نعمان
تھوک اور خوردہ بازاروں میں 60سے 70فیصد درآمدی جیولری فروخت کی جارہی ہے جس میں دبئی کے راستے آنیو الی بھارتی ،چین اور تھائی لینڈ کے جیولری آئٹمز شامل ہیں چین سے زیادہ تر پلاسٹک اور پتھر کی جیولری درآمد کی جارہی ہے، ماربل اور اونیکس کی جیولری، تانبے اور المونیم کی جیولری بھی چین سے درآمد کی جارہی ہے۔
چینی جیولری میں بہت ورائٹی ہونے کی وجہ سے پاکستانی جیولری کا چین کی جیولری سے مقابلہ دشوار ہے جبکہ لاگت کم ہونے کی وجہ سے چینی جیولری قیمت میںبھی پاکستانی جیولری سے سستی ہے، خواتین میں بھارتی جیولری سب سے زیادہ مقبول ہے جس میں گہنے، کنگن، جڑائو سیٹ اور گلوبند شامل ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوںمیں زیورات کے کارخانوں میں عید کے ساتھ ساتھ شادی بیا ہ کے لیے آرڈر پر بھی مصنوعی زیورات تیار کیے جارہے ہیں عروسی ملبوسات کی مناسبت سے میچنگ کے زیورات کی تیاری کا رجحان زیادہ ہے۔
مصنوعی زیورات کے لیے کوئی قیمت مخصوص نہیں ہے گاہک کی پسند اور قوت خرید کی بنیاد پر قیمت وصول کی جاتی ہے تھوک بازار کے مقابلے میں شہر کے مختلف بازاروں میں مصنوعی زیورات 50فیصد تک کے مارجن پر فروخت کیے جاتے ہیں ۔ شادی بیاہ کے لیے زیورات کے سیٹ کی قیمت 2000سے 15000کے درمیان ہے، ہلکے پارٹی سیٹ 500سے 1500روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔